پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
جمعرات 31 اکتوبر 2024 21:43
حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کر دیا ہے۔
جمعرات کی رات کو فنائنس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.85 روپے فی لیٹر اور ہائی پیٹرول کی قیمت میں 1.35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کہ آئل اینڈ گیس ریگولیری اتھارٹی نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے پیش نظر صارفین کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اعلامیے میں کیا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.85 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 248.14 ہوگئی ہے۔ اس طرح پیٹرول کی قیمت میں 1.35 روپے فی لیٹر اضافہ کے بعد اس کی نئی قیمت 248.38 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.48 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.61 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔