مملکت نے 2023 میں 17 ہزار سے زائد ایونٹس کی میزبانی کی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی کنوینشنز اینڈ ایگزیبیشن جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فہد بن عبدالمحسن الرشید نے کہا ہے کہ ’ریاض دنیا کے 10 بہترین شہروں میں شامل ہونے کی راہ پر گامزن ہے‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق انہوں نے مملکت کی تیز رفتار ترقی خصوصا نان آئل سیکٹر میں سات فیصد اضافے کو اجاگر کرتےہوئے مملکت میں ہونے والی ایگزیبیشن اور وژن 2030 کے تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالی۔
سعودی عرب نے 2023 میں 17 ہزار سے زائد ایونٹس کی میزبانی کی اور 2030 تک اس تعداد کو بڑھا کر 40 ہزار تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔
فہد بن عبدالمحسن الرشید نے ایکسپو 2030 کی اہمیت پر بھی زور دیا اور اسے ایک عالمی ایونٹ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ ایونٹ اقوام کو متحد کرے گی اور مستقبل کی امنگوں پر مبنی آگے کی سوچ کی مثال پیش کرے گی‘۔
انہوں نے مصنوعی ذہانت کو دارالحکومت کے ارتقا کےلیے اہم قراردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹیو (ایف آئی آئی) جیسے ایونٹ تکنیکی جدت طرازی پر انحصار کرتی ہیں جو عالمی شہروں کے مستقبل کی تشکیل میں تخلیقی سوچ اور ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں