ہندوستان ٹائمز کی ایک خبر کے مطابق جہاں ایشوریہ رائے اپنی والدہ کے ساتھ اکثر تصاویر شیئر کرتی ہیں لیکن یہ مشاہدے میں آیا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے خاندان کے ساتھ بہت کم تصاویر شیئر کرتی ہیں۔
اب ’ریڈٹ‘ ایپ کی ایک پرانی پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں ایشوریہ رائے کی پوسٹ پر ان کے کسی فین نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ایشوریہ اپنی بھابھی کے ساتھ تصویر پوسٹ کیوں نہیں کرتیں؟‘
اس کمنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایشوریہ رائے کی بھابھی شری ماں نے کہا کہ ’تم ان کے پیج پر جا کر ان کی تمام تصاویر دیکھ سکتے ہو، اور وہاں تمہیں صرف ان کی ہی تصاویر ملیں گی، ہماری کوئی تصویر نہیں۔ یہ تمہیں مطمئن کر دے گا۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’مجھے نہیں پتا تھا کہ آپ ایشوریہ کی بھابی ہیں، بلکہ میں نے آپ کی ساری تصاویر بھی دیکھیں۔‘
شری ماں نے اس کمنٹ کے جواب میں کہا ’اچھا ہے، میں چاہتی ہوں کہ تم مجھے میری حیثیت سے دیکھو۔‘
اس کے بعد بہت سے لوگوں نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ شری ماں اور ایشوریہ رائے کے درمیان کوئی خاص تعلق نہیں ہے۔
ریڈٹ پر یہ پوسٹ اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی ہے ’تو صرف شیوٹ دیدی ہی نہیں بلکہ ایشوریہ رائے کے بھائی کی اہلیہ کو بھی لگتا ہے کہ وہ انہیں پسند نہیں کرتیں۔‘
رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن کی بہن، شیوٹ بچن نندا کے بھی ایشوریہ کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’دونوں کے درمیان جو بھی لڑائی ہو، کم سے کم ایشوریہ بہت معیاری ہیں کہ وہ اپنے ذاتی معاملات کو عوامی سطح پر نہیں لاتیں اور نہ ہی کسی بے تکے شخص کو کمنٹس میں اتنے ذاتی جوابات دیتی ہیں۔‘
صارف مزید لکھتے ہیں کہ ’وہ زیادہ بہتر طریقے سے جواب دے سکتی تھیں لیکن وہ کوئی پانچ سال کی بچی نہیں ہیں جو اس طرح کی تند و تیز باتیں کرے۔‘
دوسری جانب حال ہی میں شری ماں نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے ایک گلدستے کی جھلک دکھائی تھی۔
یہ گلدستہ ایشوریہ رائے کی نند شیوٹ بچن، جو ابھیشیک بچن کی بہن ہیں اور ان کے شوہر نکھل نندا کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔
تصویر پر لکھا تھا کہ ’شکریہ، نکھل نندا اور شیوٹ، یہ بہت شاندار ہے۔‘
یاد رہے کہ یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب ایشوریہ رائے اور بچن خاندان کے درمیان اختلافات کی افواہیں گرم تھیں۔