2023 میں سب سے زیادہ حادثات کی وجہ موبائل کا استعمال
’دوسرے نمبر پر ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ اچانک ٹریک تبدیل کرنا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ سال 2023 میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات کی وجہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال سنگین ٹریفک جرم ہے جس پر بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’دوسرے نمبر پر ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ اچانک اور اشارہ کئے بغیر ٹریک تبدیل کرنا ہے‘۔
’حادثات کی تیسری بڑی وجہ سامنے والی گاڑی کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنا ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’اپنی اور دوسروں کی سلامتی کے لیے ٹریفک ضوابط اور قوانین کی پابندی کرنا ضروری ہے‘۔