Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدیہ شاہراہ میں مرمت کا کام، 12 دن کے لیے بند

’القدیہ شاہراہ مجموعی طور پر 12 دن کے لیے جزوی بند رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
روڈ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ آج اتوار سے القدیہ شاہراہ مرمت و اصلاح کے لیے بند ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق   اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’القدیہ شاہراہ مجموعی طور پر 12 دن کے لیے جزوی بند رہے گی‘۔
’مذکورہ شاہراہ 6 دنوں کے لیے دونوں طرف مکمل بند رہے گی جہاں کارپٹنگ کا کام ہوگا جبکہ مکہ مکرمہ اور ریاض جانے والی شاہراہ جزوی طور پر 6 دنوں کے لیے بند رہے گی‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’مسافروں کی سہولت کے لیے صرف ویک اینڈ پر رات ایک بجے سے 4 بجے کے درمیان ٹریفک کے لیے متبادل راستہ کھولا جائے گا‘۔

شیئر: