Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کہیں بارش، کہیں دھند اور کہیں گرد وغبار

’طائف، العرضیات، بنی یزید، اضم، اللیث اور قنفذہ میں ہلکی بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے آج  بدھ کو مکہ مکرمہ، ریاض، باحہ، عسیر اور جازان کے لیے موسمی الرٹ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے شہروں طائف، العرضیات، بنی یزید، اضم، اللیث اور قنفذہ میں ہلکی بارش ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’الباحہ، عسیر اور جازان کے بیشتر شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں رات کو اور صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔
’جازان شہر کے علاوہ فرسان، الحرث اور الدائر میں تیز بارش کا بھی امکان ہے جس کے باعث سیلابی ریلوں کا بھی خدشہ ہے‘۔
’اس سے ملتی جلتی کیفیت عسیر ریجن کے النماص، بلقرن، تنومہ اور رجال المع میں ہے جہاں رات 8 بجے تک تیز بارش کا امکان ہے‘۔
ریاض ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’الزلفی، الغاط، المجمعہ، شقرا اور عفیف میں گرد وغبار رہے گا جس کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گا‘۔

شیئر: