Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں رجسٹرڈ رضاکاروں کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ گئی

پورٹل پر 8 ہزار 397 اداروں نے خود کو رجسٹر کیا ہے۔ (فوٹو: العربیہ)
سعودی وزیر افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی انجینئراحمد الراجحی نے کہا ہے کہ ’مملکت میں رجسٹرڈ رضاکاروں کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ گئی ۔ یہ ہدف مملکت کے وژن 2030 تک تھا جو 6 برس قبل  حاصل کرلیا گیا ہے۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر افرادی قوت  نے بتایا ’ رضاکاروں کے رجسٹریشن پورٹل پر 8 ہزار 397 اداروں نے خود کو رجسٹر کیا ہے۔‘
الراجحی کا کہنا تھا’چار لاکھ 40 ہزار رضاکارانہ امور انجام دیے گئے جو گھنٹوں کے اعتبار سے 59 ملین ہیں جبکہ رضاکاروں کی وجہ سے 1.2 ارب ریال کی بچت بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔‘
رضاکارانہ کاموں کے بارے میں وزیر افرادی قوت نے  کہا ’ مملکت میں رضاکارانہ طورپر کام کرنے کے رجحان میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دنیا بھر میں اس کا تناسب 5 فیصد ہے۔‘
انہوں نے اس بات پر زورد یا کہ’ مملکت میں رضاکارانہ امور کی انجام دہی کے لیے مربوط اور منظم طریقہ کار ہے جس کی پابندی کی جاتی ہے۔‘

شیئر: