Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میٹرو کے بلو ٹریک کی فنی خرابی درست، سروس بحال

ایمرجنسی بریک سسٹم میں خرابی سے سروس کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔( فوٹو: ایس پی اے)
ریاض میٹرو انتظامیہ کاکہنا ہے کہ  ’بلوٹریک‘ میں ہونے والی فنی خرابی کو درست کرکے میٹرو سروس کو بحال کردیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق بلو ٹریک ’الانما بینک سے ایس ٹی سی سٹیشن تک ہے جس میں ایمرجنسی بریک سسٹم میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے سروس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔
ریاض رائل کمیشن نے میٹرو کے حوالے سے لوگوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ میٹرو میں موجود اشیا کی حفاظت کریں اور آلات کو نہ چھیڑیں تاکہ سروس معطل نہ ہو۔
بلیو ٹریک میں فنی خرابی ہونے کے بعد میٹرو انتظامیہ نے ایس ٹی سی سے الانما بینک سٹیشن کے مسافروں کے لیے متبادل طورپر بس سروس مہیا کی تھی تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے  ریاض میٹرو کے 85 سٹیشنز ہیں جن میں چار مرکزی سٹیشنز ہیں جنہیں انتہائی جدید طرز سے تعمیر کیا گیا ہے۔

شیئر: