شہزادہ فیصل بن فرحان دوحہ پہنچ گئے، قطری وزیر خارجہ سے ملاقات
’شہزادہ فیصل بن فرحان قطر میں دوحہ فورم 2024 میں شرکت کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان دوحہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وہ قطر میں دوحہ فورم 2024 میں شرکت کریں گے۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے۔
دونوں وزرا نے خطے کو درپیش تازہ ترین حالات اور مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔