Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ورلڈ ٹریڈ ایکسپو 2024 کی میزبانی کرے گا

معروف صنعتی اور تجارتی ناموں کو ایک جگہ جمع کیا جائے گا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب 10 سے 12 دسمبر تک جدہ میں ورلڈ ٹریڈ ایکسپو 2024 کی میزبانی کرے گا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دنیا کی بڑی معیشتوں کے معروف صنعتی اور تجارتی ناموں کو ایک جگہ جمع کیا جائے گا۔
ورلڈ ٹریڈ ایکسپو ایک ملٹی سیکٹر ایونٹ ہے جو مملکت کی جاری معاشی نمو کو ظاہر کرنے کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں پریمیئر برانڈز، پروڈکٹس اور سروسز کو پیش کرتا ہے۔
ایکسپو میں تعمیراتی میٹریل اور آلات، لائٹ انڈسٹریز، مشینری، انٹریئر ڈیکوریشن، فرنشنگ، ٹیکسٹائل اور فیبرکس میں مہارت رکھنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔
یہ ایونٹ نئے پروجیکٹس شروع کرنے، سٹریٹجک شراکت داری اور سعودی مارکیٹ میں رسائی بڑھانے کےلیے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
سعودی عرب اس وقت مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی سب سے پرکشش اور بڑی مارکیٹ ہے۔

شیئر: