Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوتھی حج کانفرنس اور ایکسپو 13 جنوری 2025 سے جدہ میں

گزشتہ ایڈیشن میں ایک لاکھ سے زائد وزیٹرز نے شرکت کی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی وزارت حج وعمرہ کے تحت عالمی حج و عمرہ کانفرنس و ایکسپو کا چوتھا ایڈیشن 13 سے 16 جنوری کو جدہ میں ہوگا۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے ’ضیوف الرحمان پروگرام‘ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی چار روزہ کانفرنس میں 87 ممالک سے وزراء، ممتاز شخصیات اور سفارت کار خصوصی طورپر شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں 47 سیشنز، 50 سیمینار ہوں کے جبکہ 100 سے زائد سپیکر حج و عمرہ کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے جن میں وزرا ، سفارتکار اورماہرین شامل ہیں۔
حج کانفرنس اور ایکسپو جدہ سپر ڈوم میں منعقد ہوگی جو 50 ہزار میٹرمربع رقبے پر محیط ہے جس میں حج وعمرہ سروسز کے حوالے 280 سے زیادہ ادارے اپنا سٹال بھی لگائیں گے ۔
واضح رہے گزشتہ ایڈیشن میں ایک لاکھ سے زائد وزیٹرز نے شرکت کی جبکہ 202 معاہدے ہوئے تھے۔
 وزارت خج وعمرہ اور حج ایکسپیرینس پروگرام کے اشتراک سے اس ایونٹ کا مقصد حج خدمات میں اضافہ، جدت کو فروغ دینا اور حج سے متعلق انڈسٹری میں شفافیت اور مسابقت کو فروغ دینا ہے۔
وزارت عالمی ماہرین اور شرکا کو اس ایونٹ میں شرکت کی دعوت دیتی ہے۔ رجسٹریشن کی تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

شیئر: