جدہ کے ہسپتال میں روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے جگر کی پیوند کاری کا پہلا کامیاب آپریشن
23 سالہ نوجوان موروثی طورپر جگر کے مرض میں مبتلا تھا (فوٹو: سبق)
جدہ کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں کا روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے جگر کی پیوند کاری کا پہلا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
عاجل نیوز کے مطابق 23 سالہ نوجوان موروثی طورپر جگر کے مرض میں مبتلا تھا۔ اسے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
پیوند کاری کے آپریشن سے قبل ڈونر سے نمونے حاصل کرنے کے بعد ان کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ مریض کا جسمانی مدافعتی نظام اس عطیہ کو قبول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
علاوہ ازیں خلیوں کا موازانہ بھی کیا گیاجس سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مریض کو جگر کی پیوند کاری سے فائدہ ہوگا۔
آپریشن کی کامیابی کے بعد ڈونر اور مریض دونوں ہسپتال سے رخصت ہوگئے۔ ان کی صحت تسلی بخش تھی جو اس بات کی دلیل ہے کہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن کامیاب رہا۔
واضح رہے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال و ریسرچ سینٹر مشرق وسطی اورافریقہ میں پہلے جبکہ دنیا میں 20 نمبر پرہے۔ یہ رینکنگ دنیا کہ 250 بہترین طبی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی ہے جو ’فائنس برانڈ‘ نے سال 2024 کے لیے جاری کی۔