Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی، نجی کمپنی میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان

فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی اور اختتامی تقریب ریاض میں ہوگی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے منتخب  کیے جانے پر نجی ادارے اتقان رئیل سٹیٹ کمپنی کے سی ای او عبدالعزیز الرشید نے ایک دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق کمپنی کے سی ای او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے جب مملکت کو اس اہم ایونٹ کی میزبانی کےلیے منتخب کیا گیا ہے۔
انہوں نے مملکت کے تمام شہروں میں اپنے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ میزبانی کا اعلان ہونے کی خوشی میں جمعرات 12 دسمبر کو تعطیل کریں۔
واضح رہے ورلڈ کپ 2034 کے میچز سعودی عرب کے پانچ شہروں میں ہوں گے جن میں ریاض، جدہ ، الخبر، نیوم اور ابھا شامل ہیں۔
ورلڈ کپ کی افتتاحی اور اختتامی تقریب ریاض میں ہوگی۔
فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کا باضابطہ اعلان سننے کے لیے ریاض میں درعیہ اور بلیوارڈ سٹی میں ہزاروں افراد جمع تھے۔ فیفا کا اجلاس براہ راست دکھایا گیا، جیسے ہی سعودی عرب کی میزبانی کا اعلان ہوا ہر طرف جشن کا آغاز ہو گیا۔

شیئر: