Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں جمعے کو آب زمزم کی اضافی فراہمی کا خصوصی اہتمام

 سعودی عرب میں امورحرمین کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے مسجد الحرام میں جمعہ کے روز زائرین کی سہولت کے لیے آب زم زم کی اضافی فراہمی کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
ادارہ زمزم کی جانب سے مسجد الحرام میں جمعہ کے دن زم زم کے 12090 ٹھنڈے کولرز جبکہ 4 ہزار 556 نارمل پانی کے کولرز مسجد الحرام کے مختلف علاقوں میں فراہم کیے جاتے ہیں۔
علاوہ ازیں 30 لاکھ ڈسپوزیبل گلاس بھی مہیا کیے جاتے ہیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 آب زمزم کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کےلیے بھیجا جاتا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

واٹرکوالٹی کنٹرول کی لیبارٹری کی ٹیمیں جمعہ کو خاص طور پر آب زمزم کے 15 نمونے حاصل کرنے کے بعد انہیں ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری میں بھیجتی ہیں تاکہ پانی کے معیار کو مستقل بنیادوں پر جانچا جاتا رہے۔
واضح رہے آبِ زم زم کو کنویں سے نکالنے کے بعد کئی مراحل سے گزار کر زائرین کے لیے پیش کیا جاتا ہے تاکہ کسی قسم کے جراثیم کا امکان نہ رہے۔

شیئر: