Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں رمضان کے دوران روزانہ 400 ٹن آب زمزم کی فراہمی

 مکہ مکرمہ سے ٹینکرز کے ذریعے آب زمزم منگوایا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رمضان کے دورن زائرین کو روزانہ 400 ٹن آب زمزم فراہم کیا جارہا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی انتظامیہ میں زائرین کو آب زمزم فراہم کرنے والے ادارے کے انچارج بکر الاحمدی نے بتایا کہ’ مکہ مکرمہ سے ٹینکرز کے ذریعے آب زمزم منگوایا جاتا ہے۔ ایک ٹینکر میں 20 ٹن  پانی کی گنجائش  ہے‘۔
’ٹینکر کو پہلے صاف اور جراثیم سے محفوظ کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں آب زمزم مکہ مکرمہ سے مسجد نبوی لایا  جاتا ہے۔  تمام راستے واٹر ٹینکر کی نگرانی ہوتی ہے۔ ٹینکر کے تمام تالے لگا کر چابی انچارج کے  حوالے کی جاتی ہے‘۔


 صحنوں اور چھت پر آب زمزم کے کولر رکھے جاتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

بکرالاحمدی نے کہا کہ ’مسجد نبوی میں زائرین کو آب زمزم کی فراہمی کے انتظامات پر 250 اہلکار تعینات ہیں۔ مسجد نبوی کے اندر صحنوں اور چھت پر آب زمزم کے کولر زائرین کے لیے رکھے جاتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’رمضان میں روزانہ 400 ٹن آب زمزم استعمال کیاجاتا ہے۔ 14 ہزارکولر مختص ہیں‘۔
دس ہزار کولر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محفوظ کیے گئے ہیں۔ کولر 8 مقامات پر بھرے جاتے ہیں۔ تین سینٹر ایسے ہیں جہاں ٹھنڈے آب زمزم کی بوتلیں بھری جاتی ہیں۔
مسجد نبوی میں آب زمزم کی فراہمی کے لیے 20 الیکٹرانک گاڑیاں اور 80 عام گاڑیاں ہیں۔ 

شیئر: