Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطلوب ملزم پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک: کویتی وزارت داخلہ

پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش تو ملزم نے فائرنگ کردی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایک مطلوب ملزم طلال حامد الشمری پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا نے وزارت کے بیان کے حوالے سے بتایا پولیس نے مطلوب شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش تو ملزم نے فائرنگ کردی۔
پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے طلال الشمری زخمی ہوگیا، اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
پولیس نے متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم کے ٹھکانے کی اطلاع ملنے پر گرفتاری کی کوشش کی۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ سکیورٹی ٹیمیں ملک میں سلامتی اور استحکام، شہریوں اور غیرملکیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔

شیئر: