Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئر پورٹ پر مصری مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

مسافروں کو دیگر دو پروازوں کے ذریعے جدہ سے قاہرہ روانہ کیا گیا۔( فوٹو: سبق)
ایجبپٹ ایئر کے ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا سے قاہرہ آنے والے طیارے نے’ فنی طریقہ کار‘ کے باعث جدہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
ایجپٹ ایئر نے بدھ کو بیان میں کہا بوئنگ 800-737  کی پرواز 852 میں 85 مسافر سوار تھے، جنہیں دیگر دو پروازوں کے ذریعے جدہ سے قاہرہ روانہ کیا گیا۔
فضائی کمپنی نے فنی طریقہ کار کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
بیان میں مسافروں کی سیفٹی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ’ بین الاقوامی معیار کے مطابق سیفٹی اور سکیورٹی کی فراہمی کےلیے کوشاں ہیں۔‘
گزشتہ سال جون میں بھی مصر کے ایک مسافر طیارے نے اس وقت جدہ میں ہنگامی لنیٹنگ کی  تھی جب پائلٹ کی دوران پرواز موت واقع ہوگئی تھی۔
مصری پائلٹ حسن یوسف عدس کی موت طبی نوعیت کی تھی، معاون پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

شیئر: