سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ریاض میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان،جرمن وزیر خارجہ این لینا بیرباک اور دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
شام سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بات چیت میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی چیلنجوں سے نمنٹے کےلیے سعودی عرب کے غزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی اور وزیر خارجہ کے سیاسی مشیر شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان بھی موجود تھے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانسیسی صدر کی مشیر برائے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ این کلیئر نے بھی ملاقات کی۔