شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2024 کے دوران 17.1 ملین مسافروں کا خیر مقدم کیا ہے۔ 2023 کے مقابلے میں 11.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وام کے مطابق پروازوں کی تعداد بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار760 تک پہنچ گئی، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.5 فیصد زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
دبئی ایئرپورٹ پر چھ ماہ میں 4 کروڑ 49 مسافروں کا نیا ریکارڈNode ID: 877072
شارجہ ایئرپورٹ کے کارگو ہینڈلنگ کے شعبے نے بھی اہم لاجسٹک مرکز کے طور پر بے مثال ترقی کی، 2024 میں ہینڈل کیے جانے والے کارگو کا حجم 38.6 فیصد اضافے کے بعد 195,909 ٹن تک پہنچ گیا۔
2024 میں شارجہ ایئرپورٹ نے اپنے نیٹ ورک میں سات نئے براہ راست مقامات شامل کیے، ان میں پولینڈ کے شہر وارسا اور کراکو، یونان کا ایتھنز، آسٹریا کا ویانا، مالدیپ کا دارالحکومت مالے، اور لیبیا کا تریپولی شامل ہیں۔
نئی ایئرلائنز نے بھی شارجہ ایئرپورٹ سے آپریشنز شروع کیے جن میں پاکستان کی فلائی جناح اور دیگر شامل ہیں۔
شارجہ ایئرپورٹ نے کارگو آپریشنز کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی اہم پیش رفت کی ہے۔ کینیا ایئرویز نے کینیا، صومالیہ، اور تنزانیہ سے کارگو آپریشنز شروع کیے۔
تنزانیہ ایئرلائن نے دارالسلام سے کینیا کے ذریعے شارجہ کے لیے پروازیں شروع کیں۔ قطر ایئرویز کارگو نے دوحہ اور شارجہ کے درمیان کارگو روٹس کا آغاز کیا۔