جنوبی علاقوں میں بجلی کی سو فیصد بحالی مکمل
اتوار 26 جنوری 2025 10:05
’کل رات سے بجلی کی بحالی کا عمل جزوی طور پر شروع ہوچکا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ جازان، نجران اور عسیر میں بجلی کی سو فیصد بحالی ہوچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ ’کل رات سے بجلی کی بحالی کا عمل جزوی طور پر شروع ہوچکا تھا‘۔
بجلی کمپنی نے متاثر علاقوں کے تمام صارفین سے بجلی کے اچانک انقطاع پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’فنی اور ٹینیکل ٹیم مسلسل کام کر رہی ہےاور آئندہ انقطاع نہ ہونے کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے‘۔
