سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے مملکت کی طرف سے افغانستان کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ تحفہ افغانستان میں مملکت کے سفیر فیصل بن طلق نے افغان ریڈ کریسینٹ سوسائٹی کے قائم مقام صدر مولوی شہاب الدین دلاور کے حوالے کیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کا پاکستان کے عوام کے لیے 100 ٹن کھجور کا تحفہNode ID: 883848
-
شمالی غزہ میں شیلٹر بیگ اور سوڈان میں 40 ٹن کھجوریں تقسیمNode ID: 884922
اس موقع پر افغان ریڈ کریسینٹ سوسائٹی کے نائب صدر مولوی حافظ عزیز رحمان، مرکز کی ٹیم اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔
کھجروروں کا یہ تحفہ سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مختلف شعبوں میں برادر اور دوست ملکوں کی مدد کے حوالے سے انسانی کوششوں کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب 2002 سے کھجوروں کے تحفے کا پروگرام چلا رہا ہے۔ اس کے تحت سالانہ چار ہزار ٹن کھجوریں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
کھجوروں کے تحفے کا پروگرام مملکت کے نخلستانوں کی کامیابی، برادر اور دوست ممالک کے ساتھ محبت کی علامت ہے۔
کھجوروں کی پیداوارمیں سعودی عرب دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔