پاکستان میں برسوں سے رکھی ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی استیاں اپنی آخری رسومات کے لیے اتوار کے روز کراچی سے انڈیا کے شہر ہریدوار روانہ کی جائیں گی۔ پنج مکھی ہنومان مندر کے گدی نشین، مہاراج رام ناتھ کے مطابق تقریباً 400 استیاں پاکستان سے انڈیا لے جائی جا رہی ہیں۔ آخری بار 2016 میں پاکستان سے استیاں ہریدوار بھیجی گئی تھیں۔ اپنے پیاروں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے سندھ میں مقیم افراد نے مہاراج رام ناتھ کو استیاں گنگا میں بہانے کی اجازت دیتے ہوئے اپنے پیاروں کی استیاں ان کے حوالے کی ہیں۔ کراچی کے شمشان گھاٹ میں استیوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے ایک مذہبی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ہندو مذہب کے رواج کے مطابق عبادات ادا کی گئیں۔ دیکھیے زین علی کی ویڈیو