Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی کریڈٹ رینکنگ کو ’A+‘ پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

’سعودی عرب کا مالی استحکام ’A‘ اور’AA‘ رینک سے کہیں زیادہ اونچا ہے‘ ( فوٹو : سبق)
کریڈٹ رینکنگ کے عالمی ادارے فیچ نے سعودی عرب کی کریڈٹ رینکنگ ’A+‘ پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیچ نے سعودی عرب کی معیشت کی مضبوطی، حکومتی قرضہ جات، قومی پیداوار اور بیرونی اثاثہ جات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے۔
فیچ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کا مالی استحکام ’A‘ اور ’AA‘ رینک سے کہیں زیادہ اونچا ہے‘۔
فیچ نے  سعودی عرب کےآؤٹ لک کو مثبت کے بجائے مستحکم قرار دیا ہے۔
یہ پیشرفت خطرات اور ریٹنگ کو بڑھانے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے والے عوامل کے درمیان توازن کی روشنی میں سامنے آئی ہے۔
فیچ نے توقع ظاہر کی ہے کہ  سعودی عرب اس رفتار کو جاری رکھے گا جو وقت کے ساتھ ساتھ تیل کی منڈی کے اتار چڑھاؤ کے خطرات سے سعودی عرب کو محفوظ کرنے اور کم قیمت پر کاربن کی منتقلی کا باعث بنے گا۔

شیئر: