Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے یوم تاسیس پر عام تعطیل ہوگی

یوم تاسیس پر بعض اداروں میں جمعرات اور کہیں اتوار کو چھٹی ہوگی۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع  پر سنیچر 22 فروری کو عام تعطیل ہو گئی ۔
اخبار 24 کے مطابق  وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پر سرکاری، نجی اور غیرمنافع بخش اداروں میں تعطیل ہوگی۔
خیال رہے مملکت میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور سنیچر کو ہوتی ہے۔ امسال یوم تاسیس سنیچر 22 فروری کو ہوگا۔ سنیچر کو ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے یوم تاسیس کی چھٹی بعض اداروں میں جمعرات جبکہ بعض میں اتوار کو ہوگی۔
 

 

شیئر: