آتش بازی، گانے اور مفت داخلہ، کراچی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب آج
آتش بازی، گانے اور مفت داخلہ، کراچی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب آج
منگل 11 فروری 2025 8:19
محسن نقوی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل سٹیڈیمز کی تعمیر نو ایک چیلنج تھا (فوٹو: پی سی بی)
کراچی کا نیشنل سٹیڈیم تزئین و آرائش کے مراحل سے گزرتے ہوئے مکمل طور پر تیار ہو گیا ہے، جس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج شام کو ہو رہی ہے، جس میں داخلہ مفت ہو گا۔
تقریب میں گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا سمیت دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور آتش بازی بھی ہو گی۔
کراچی سٹیڈیم میں ہونے والے تعمیراتی کام کو کافی تیز رفتاری سے انجام دیا گیا ہے، جہاں 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمز ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔