Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دنیا میں احترام کیا جاتا ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بے حد شاندار شخصیت کے مالک ہیں۔ ( فوٹو: سبق)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بصیرت اور دور اندیشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا پوری دنیا میں احترام کیا جاتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے خادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت کی بھی قدر کی ہے اور اس کردار کی تعریف کی جو وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے اور دنیا کے اس سلگتے ہوئے خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ادا کر رہے ہیں۔
امریکی صدر کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب انہوں نے وائٹ ہاؤس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانویل میکخواں کا استقبال کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہماری ٹیم کا سعودی عرب کا وزٹ شاندار رہا اور ہم نے ولی عہد سے ملاقات کی جو بے حد شاندار شخصیت کے مالک ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نوجوان ہیں، ان کی بصیرت غیر معمولی ہے اور وہ دنیا بھر میں بہت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔‘
 

شیئر: