سعودی طلبہ انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجیئرنگ فیئر میں شرکت کےلیے امریکہ جائیں گے
طلبہ کا انتخاب ایک سخت قومی مقابلے کے دوران چار مراحل کے بعد کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
امریکہ میں ہونے والے انٹرنیشنل سائننس اینڈ انجنیئرنگ فیئر میں سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن کے سکولوں کے نو طلبہ نے سعودی سائنس اینڈ انجیئرنگ ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ان طلبہ کا انتخاب ریاض میں ایک سخت قومی مقابلے کے دوران چار مراحل کے بعد کیا گیا۔
سعودی طلبہ انٹرنیشنل فیئر میں کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن ’موھبہ‘ اور وزارت تعلیم کی نمائندگی کریں گے۔
الشرقیہ میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل سامی العتیبی نے اس کامیابی کو سعودی عرب کے نوجوانوں اور تعلیم کے شعبے میں جاری سرمایہ کاری کا ثبوت قرار دیا۔
واضح رہے مملکت نے ریجنیرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ ایگزیبیشن میں شرکت کی شروعات 2007 میں کی تھی۔
نیشنل پروگرام فار گفٹیڈ آئیڈ ینٹیفیکیشن کے ذریعے منتخب باصلاحیت طلبہ نے متعدد انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔
