Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے وسطی علاقوں میں پیر سے سردی کی نئی لہر متوقع

موسم کے اعتبار سے ہم تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب قومی مرکز برائے موسمیات کے ماہر عادل قازنلی کا کہنا ہے’ مملکت کے وسطی علاقوں میں پیر سے سردی میں  اضافے کا امکان ہے۔‘
اخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر موسمیات نے بتایا’ ان دنوں موسم کے اعتبار سے ہم تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں جس میں اچانک سرد ہواوں میں اضافہ ہوتا ہے اور کبھی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔‘
جنوبی سمت سے چلنے والی ہوا میں آبی بخارات کی زیادتی ہو گی جس کی وجہ سے وسطی علاقوں میں صبح سویرے سردی میں اضافےکا امکان ہو سکتا ہے۔ درجہ حرارت 15 ڈگری سے کم ہو گا۔‘
انہوں نے مزید کہا’ سرد ہواوں کا رخ مکہ مکرمہ کی جانب ہو گا جو مغربی سمت سے آئیں گی جس سے درجہ حرارت 17 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔‘
جبکہ قصیم ، حائل اور ریاض میں پارہ 10 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے جس کے بعد مرحلہ وار موسم گرمی کی سمت مائل ہوگا۔

 

شیئر: