مدینہ منورہ میں اسلامی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ’عالمی افطارڈنر‘ کے عنوان سے اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبا نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے افطاری تیار کی۔
مزید پڑھیں
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق مدینہ اسلامی یونیورسٹی کے طلبا نے مشترکہ افطاری کا اہتمام کیا جس کا مقصد مختلف ممالک کی تہذیب وثقافت کواجاگر کرتے ہوئے وہاں رمضان کے دوران افطاری کے لیے مروجہ ڈشز کو متعارف کرایا جائے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اجتماعی افطاری کے لیے طلبا کو تمام سہولیات فراہم کی گئی تھیں تاکہ وہ اپنے اپنے ممالک کے کھانوں کو متعارف کرائیں۔

انتظامیہ نے اجتماعی افطار کے لیے یونیورسٹی کے گراونڈ کو مخصوص کیا جہاں سیکڑوں طلبا نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے افطاری کی اشیا تیار کیں اور انہیں اپنے طریقے سے سجاتے ہوئے دسترخوان پر پیش کیا۔
طلبا کی جانب سے اپنے ملک کا پرچم بھی اسٹالز پر لگایا تھا تاکہ حاضرین کو اس ملک کے بارے میں معلوم ہو سکے کہ کون سے ڈش کس ملک کی ہے۔
اجتماعی افطاری کے حوالے سے طلبا کا کہنا تھا کہ انتہائی منفرد تجربہ ہے جس سے ایک دوسرے کی تہذیب وثقافت سے متعارف ہوتے ہیں۔