تبوک میں تفتیشی دورے، 195 دکانوں کو جرمانے
’ریجن میں کھانے پینے کی دکانوں کے 15 ہزار سے زائد دورے کئےگئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
تبوک ریجن میونسپلٹی اور اس کی ذیلی بلدیات نے غذائی مواد فروخت کرنے والی دکانوں کے تفتیشی دورے کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تفتیشی دورے اور نگرانی کا عمل تیز کرنے کا مقصد غذائی اشیاء کی سلامتی اور صحت ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ریجن میں کھانے پینے کی دکانوں کے 15 ہزار سے زائد دورے کئےگئے ہیں جس کے نتیجے میں 651 دکانوں کو نوٹس جاری کیا گیاجبکہ 195 دکانوں کو متعددخلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کئے گئے۔
میونسپلٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ غذائی اداروں میں خوراک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔