Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اپنے دفاع میں تمام اقدامات کرے گا، جنرل باجوہ

  اسلام آباد... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں ہفتہ کو اعلی سطح کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ دہشت گردی کی حالیہ لہر میں ملوث عناصر کو ہر حال میں بے نقاب کیا جائے گا۔پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل تیز ہوگا افغانستان حکومت کی طرف سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم نہ کرنے کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع اور سلامتی کےلئے تمام تر اقدامات اٹھائے گا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں بعض کور کمانڈرز،ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی ملٹری آپریشنز اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پرتشویش کا اظہارکیا اور قومی سلامتی کے اداروں کو ہدایت کی کہ کراچی، کو ئٹہ اور پارا چنار کے حالیہ واقعات کے پیچھے ماسٹر مائنڈز تلاش کئے جائیں۔ بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث مجرم کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ ملک دشمن عناصر سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔آرمی چیف نے ملک بھر میں عید پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کا حکم بھی دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کی آمد روکنے کےلئے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ پارا چنار،کوئٹہ اور کراچی واقعات کے مجرموں تک پہنچیں گے۔ انٹیلی جنس اداروں کو ٹاسک دے دیا گیا ۔ شرکاءکو تینوں واقعات کی اب تک کی تحقیقات اور آپریشن رد الفساد کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جسے پوری قوت سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ 

 

شیئر: