Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: منشیات فروشی میں ملوث ایشیائی گرفتار

ملزم کو تحقیقاتی ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ریاض پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں ایشیائی کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم کو متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا جہاں اس سے تحقیقات جاری ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے ایک پاکستانی کو  نشہ آور پاوڈر میتھا مفیٹامین فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جس کے قبضے سے کافی مقدار میں نشہ آور پاوڈر برآمد ہوا۔
پولیس اہلکاروں نے ملزم سے ابتدائی تفتیش کرنے کے بعد اسے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا جہاں تفصیلی تحقیقات کے بعد اس کا کیس کرمنل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ مملکت میں منشیات فروشی کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم جاری ہے اس ضمن میں سعودی شہری اور مقیمین تعاون کریں اگرانہیں منشیات فروشی یا اسمگلنگ میں ملوث کسی بھی شخص کے بارے میں مصدقہ معلومات ہوں تو وہ ادارے کے ٹول فری نمبر995 یا مکہ مکرمہ ، ریاض اور مشرقی ریجن کے لیے 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں کے لیے مخصوص نمبر 999 پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔

شیئر: