متحدہ عرب امارات میں امسال عازمین حج کی سہولت کے لیے 6 ریاستوں میں 52 طبی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ عازمین کی ویکسینیشن کے علاوہ انہیں ضروری طبی مشورے اور خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔
الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں امسال حج کے خواہشمندوں کو انفلوائنزا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے اور ان کا طبی معائنہ کرنے کے لیے دبئی کے علاوہ الفجیرہ، عجمان و دیگر ریاستوں میں مختلف مقامات پر طبی مراکز نے کام شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
اماراتی عازمین کے لئے جدید خیموں کا اہتمامNode ID: 110011
-
امارات میں حج پرمٹ کے لیے تین شرائط کیا ہیں؟Node ID: 879572
عازمین حج کے لیے قائم کیے جانے والے طبی مراکز میں گردن توڑ بخار اور موسمی انفلوائنزا کی ویکسین لگائی جائے گی۔
علاوہ ازیں 65 برس سے زائد عمر کے عازمین یا مختلف نوعیت کے امراض میں مبتلا افراد کا طبی معائنہ ک رکے ان کی جسمانی صحت کے مطابق انہیں طبی ہدایات سے مطلع کیا جائے گا۔
طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ امسال فریضہ حج کے لیے جانے والے عازمین کو چاہیے کہ وہ سفرِ حج پر روانہ ہونے سے کافی دن قبل طبی مراکز سے رجوع کریں تاکہ ویکسینیشن کروا سکیں۔
عازمین کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنی ادویات بھی ہمراہ لے جائیں جو وہ یومیہ استعمال کرتے ہیں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔