Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: وزیر تجارت نے مستقبل کی صلاحیت انیشیٹو کا افتتاح کیا

اجلاس میں انسانی مہارتوں کے فرق پر بات کی گئی۔ (فوٹو ایس پی اے)
وزیر تجارت و سعودی، برطانوی سٹریٹجک سماجی و معاشی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی نے ’مستقبل کی صلاحیت‘ انیشیٹیو کا افتتاح کردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرسرپرستی ریاض میں شروع ہونے والی 2 روزہ انسانی صلاحیت کانفرنس کے موقع پر مستقبل کی صلاحیت کے عنوان سے انیشیٹیو کے کاموں کا افتتاح کیا ۔

اس اقدام کے تحت 13 امید افزا شعبوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

مستقبل کے حوالے سے انسانی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے شروع کیے جانے والے اقدام کے تحت 13 امید افزا شعبوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن کے ماہرین اپنی آراء سے آگاہ کریں گے۔
انیشیٹیو میں مملکت اور برطانیہ کے 40 اعلی عہدیدار اور دونوں ممالک  سے 100 سے زائد معروف کاروباری شخصیات شرکت کررہی ہیں۔
اس حوالے سے ڈاکٹر القصبی نے منعقدہ اجلاس کی صدارت جس میں اعلی سطحی وفود شریک تھا جن میں وزیر تعلیم یوسف البنیان، نائب وزیر کھیل بدر القاضی جبکہ برطانیوی ادارہ تعلیم میں پرائمری ایجوکیشن کے وزیر ایم پی اسٹیفن مورگن، تعلیم وصحت کے حوالے سے برطانوی حکومت کے نمائندے سٹیو سمتھ ، پروفیسر سٹیو فیلڈ اور مملکت میں برطانوی سفیر نیل کرومپٹن شامل تھے۔

100 سے زائد معروف کاروباری شخصیات شرکت کررہی ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

اجلاس میں ترجیحی شعبوں میں بہتر مواقع پیدا کرنے کے علاوہ مختلف موضوعات زیر بحث آئے جن میں انسانی مہارتوں کے فرق پر بات کی گئی۔ علاوہ ازیں کامرس میں تجربات کے تبادلے اور اعلی تعلیم کے حوالے سے باہمی تعاون کے طریقوں پر بات کی گئی۔
فریقین میں سرمایہ کاری، مالیاتی سروسز، تعلیم، صحت نگہداشت، جدت، ٹرانسپورٹ، صنعت، سپورٹس، ماحولیات، سیر وسیاحت کے علاوہ ثقافت کے موضوعات پر بھی افکار کا تبادلہ کیا گیا۔
 

 

شیئر: