Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردنی انٹیلیجنس ایجنسی نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی سازشیں ناکام بنا دیں

حکام کا کہنا ہے کہ جی آئی ڈی 2021 سے اس گروہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ (فوٹو: جورڈن نیوز ایجنسی)
 اردن کے جنرل انٹیلیجنس ڈیپارٹمنٹ (جی آئی ڈی)  کے حکام نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ملک کی قومی سلامتی کو نشانہ بنانے والی متعدد سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
اردن کے سرکاری خبر رساں ادارے اردن نیوز ایجنسی کے مطابق جی آئی ڈی نے 16 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر شبہ ہے کہ وہ ’افراتفری اور تخریب کاری کے منصوبے‘ بنا رہے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جی آئی ڈی سنہ 2021 سے اس گروہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھا۔
رپورٹس کے مطابق، ناکام بنائے گئے منصوبوں میں میزائلوں کی تیاری شامل تھی، جن کے لیے مقامی اور درآمد شدہ مواد کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ مزید برآں، دھماکہ خیز مواد اور آتشیں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
تحقیقات کے دوران ایک میزائل بھی برآمد ہوا جو چھپایا گیا تھا اور یہ استعمال کے تیار تھا۔
اسلحے کے ذخیرے کے علاوہ، مشتبہ افراد مبینہ طور پر ڈرون تیار کرنے، ملک میں افراد کی بھرتی اور تربیت کرنے، اور کچھ افراد کو بیرون ملک مزید تربیت کے لیے بھیجنے کی کوششوں میں بھی ملوث تھے۔
جنرل انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ تمام گرفتار افراد کو قانونی کارروائی کے لیے سٹیٹ سکیورٹی کورٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

شیئر: