وزارت داخلہ نے ہیروئن کے 2 پاکستانی سمگلروں کی سزائے موت کے احکامات پرعمل درآمد کردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ابوزارامیرخان اور عبدالرحمان حق نواز کو مملکت میں ہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
منشیات کے غیرملکی سمگلر کو سزائے موتNode ID: 880452
-
نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پر اردنی کو سزائے موتNode ID: 888053
ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا جس پر ان کا کیس کریمنل کورٹ کو ارسال کیا گیا جہاں قانون کے مطابق انہیں سزائے موت سنا دی گئی۔
عدالتی حکم کے خلاف اپیل دائر کی گئی جسے مسترد کردیا گیا جس کی توثیق اعلی عدالت اور ایوان شاہی سے بھی کردی گئی۔