Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میٹرو کے مزید دو ٹریکس عوام کے لیے کھول دیئے گئے

اورنج لائن کے جریر محلہ اور ریلوے اسٹیشن کے ٹریک کھولے گئے ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ریاض ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ریاض میٹرو‘ کے نارنجی لائن کے دو مزید ٹریکس کو عوامی سہولت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق نئے کھولے جانے والے ٹریکس میں ریلوے اسٹیشن اور ’جریر محلہ‘ کے روٹ شامل ہیں۔ نئے کھولے جانے والے ٹریکس سے ان علاقوں میں رہنے والوں کو کافی سہولت ہوگی۔
مذکورہ ٹریکس پرسفر کرنے والوں کی سہولت کے لیے ٹکٹ بکنگ ایپ ’درب‘ بھی کھول دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے مطلوبہ سفر کےلیے آسانی سے ٹکٹ بک کرسکیں۔
خیال رہے ریاض میٹرو کا منصوبہ دنیا کے بڑے منصوبوں میں شامل ہے۔ میٹرو سروس کا باقاعدہ افتتاح یکم دسمبر 2024 کو کیا گیا تھا۔

میٹرو اسٹیشن تک آنے کے شٹل سروس کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)

میٹرو منصوبے کی مجموعی لمبائی 176 کلومیٹر ہے۔ میٹرو کے 6 ٹریکس ہیں جن می بلو، اورنج، یول، گرین اور پرپل لائن شامل ہے۔
مسافروں کی سہولت کےلیے میٹرو تک پہنچنے کے لیے شہر کے مختلف روٹس سے عوامی بس سروس کی بھی فراہم کی گئی ہے ۔

 

 

شیئر: