Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رائیڈر موٹر سائیکل پر عراق پہنچ گئے

’سعودی رائیڈر موٹر سائیکل کے ذریعے تقریباً 8 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
الجوف رائیڈرزکلب کے رکن سلیمان الحسیکان عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وہ زمینی راستے سے اپنی موٹر سائیکل کے ذریعے وہاں پہنچے ہیں۔
رائیڈرسلیمان الحسیکان کا استقبال سعودی سفیر عبدالعزیز الشمری نے سفارت خانے میں کیا ہے۔
موٹر سائیکل کے ذریعہ یہ بین الاقوامی سفر سکاکا کلب کی جانب سے 15 اپریل کو سکاكا شہر سے شروع کیا گیا جس میں متعدد ممالک اور شہروں کا سفر شامل ہے۔
سلیمان الحسیکان سکاکا سے کویت پہنچے، اس کے بعد عراق کا رخ کیا جہاں وہ بصرہ اور بغداد سے گزرے، پھر کرکوک، سلیمانیہ اور اربیل گئے، اس کے بعد شمالی ترکی میں داخل ہوئے۔
 واپسی کے دوران ان کا زمینی سفر عراق اور کویت کے راستے سعودی عرب کی جانب ہوگا جس میں وہ اپنی موٹر سائیکل کے ذریعے تقریباً 8 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔

شیئر: