Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ سے عراقی ہم منصب کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے کا جائزہ

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے پیر کو جدہ میں عراق کے ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل عبدالامیر کامل الشمری نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر معاون وزیر داخلہ  ڈاکٹر ھشام بن عبدالرحمن الفالح، محمکہ امن عامہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد بن عبداللہ البسامی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

 

شیئر: