Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، تین خواتین سمیت مرنے والے 4 پاکستانیوں کی شناخت

مرنے والوں کی سعودی عرب میں ہی تدفین کی جا رہی ہے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں گزشتہ روز ایک ٹریفک حادثے میں  تین خواتین سمیت چار پاکستانی عمرہ زائرین کی موت واقع ہوئی ہے۔
مرنے والوں میں امینہ بی بی، غلام فاطمہ، رخسانہ نرگس اور منظور حسین شامل ہیں۔
سفارتی ذرائع نے اردونیوز کو بتایا مرنے والوں کی سعودی عرب میں ہی تدفین کی جا رہی ہے۔
حادثے میں 9 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار کو ڈسچارج کردیا گیا جبہ پانچ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
جدہ قونصلیٹ نے فوری طور پر مرنے والوں کی مقامی تدفین کےلیے این او سی جاری کیے جبکہ حادثے کی زخمیوں کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والی بس میں موجود زائرین کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے بتایا گیا ہے۔
العربیہ نے سعودی ریسکیو حکام کے حوالے سے بتایا حادثے میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئے ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی۔
 حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں۔ نعشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کے حادثے پر افسوس اور مرنے والے عمرہ زائرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

 

شیئر: