سعودی عرب کے دارالحکومت میں ’ریاض ٹریک‘ عوام میں غیرمعمولی طورپر مقبول ہے۔
افتتاح کے پہلے مرحلے کے بعد سے ایک ماہ کے دوران ٹریک پر آنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
مزید پڑھیں
-
دبئی کا نیا ریکارڈ، دنیا کا سب سے بلند واکنگ ٹریکNode ID: 805251
-
الباحہ ریجن کے واکنگ ٹریکس رمضان میں لوگوں کی توجہ کا مرکزNode ID: 886768
سبق نیوز کے مطابق صحت مند معاشرے کو پروان چڑھانے کے لیے مختلف مقامات پر واکنگ ٹریکس اور سپورٹس گروانڈز بنائے گئے ہیں جن میں ’ریاض ٹریک ‘ منصوبہ سرفہرست ہے یہاں مختلف نوعیت کی سپورٹس سرگرمیوں کے لیے مقامات بنائے گئے ہیں۔
ریاض ٹریک کا مجموعی رقبہ 135 کلو میٹر ہے جس میں واکنگ کے لیے مختلف ٹریکس بنائے گئے ہیں جبکہ سائیکلنگ اور جاگنگ کے لیے بھی علیحدہ ٹریک تعمیر کیے گئے ہیں۔
منصوبے کا پہلا مرحلہ 83 کلو میٹر طویل ہے جو پانچ سائٹس کو کور کرتا ہے,
ان میں وادی حنیفہ جس کا مجموعی رقبہ 13.4 کلومیٹر ہے جبکہ پرومینیڈ کا ایریا یہاں سائیکلنگ ٹریک 4 کلومیٹر طویل ہیں اس ٹریک پر پل بھی تعمیر کیا گیا ہے۔