خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو شاہ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ’کاوسٹ‘ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا چیئرمین مقرر کیے جانے کی منظوری دے دی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے درخواست کی تھی کہ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو توانائی کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے کی بنیاد پر یونیورسٹی کے بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا جائے۔
مزید پڑھیں
-
شاہی احکامات: پراسیکیوشن کے 193 ارکان کو ترقیNode ID: 830811
واضح رہے شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان توانائی کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے صاف توانائی کے حصول کے حوالے سے ایسی جامع پالیسیز تیار کرکے ان پرعمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس سے مذکورہ شعبے میں نہ صرف جدت پیدا ہوئی بلکہ اسے کافی فروغ حاصل ہوا۔
دریں اثنا یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ایڈورڈ برن نے شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کی تقرری کے شاہی احکامات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے یونیورسٹی کے شاندار مستقبل سے تعبیر کیا۔