سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے منگل کو ریاض میں جاپان کے وزیر اقتصادیات، تجارت و صنعت یوجی موٹو نے ملاقات کی۔
اخبار 24 کے مطابق ملاقات میں توانائی کے شعبے میں سعودی عرب اور جاپان کے درمیان تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا جو مشترکہ اہداف کے حصول میں معاون ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزیر توانائی سے برطانوی ہم منصب کی ملاقاتNode ID: 838101
-
دنیا کو دہائیوں تک تیل کی ضرورت ہوگی: سعودی وزیر توانائیNode ID: 840051
دونوں وزرا نے ’منار‘ انیشیو کے تحت نمایاں پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور توانائی کی منتقلی میں مشترکہ کام کی اہمیت پر زور دیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر اقتصادیات اور منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم سے منگل کو فن لینڈ کے وزیر برائے اقتصادی امور ولی ریڈمن نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے شعبوں، انہیں بڑھانے کے طریقہ کار اور مشترکہ دلچسپی کی حالیہ بین الاقوامی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔