Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشہ یونیورسٹی پہلی بار ٹائمز رینکنگ میں شامل

ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں 853 جامعات شامل ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
بیشہ یونیورسٹی کو پہلی بار ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشین یونیورسٹی رینکنگ میں شامل کرلیا گیا۔ مقامی سطح پر یونیورسٹی کی رینکنگ 26 ویں ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں 853 جامعات شامل ہیں جن میں سے بیشہ یونیورسٹی کو 401 سے 500 تک کی رینکنگ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ بیشہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار ہوا۔
واضح رہے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے معیار کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دی گئی جس کے باعث عالمی سطح پر جامعہ کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی اور اسے نہ صرف مملکت بلکہ ایشیا کی جامعات میں نمایاں مقام حاصل ہوا۔
خیال رہے ٹائمز رینکنگ برائے ایشیائی جامعات کی جانب سے یونیورسٹی کے معیار کو جانچنے کے لیے وہاں کے نظام تعلیم اور کی جانے والی ریسرچ کا جائزہ لیا جاتا ہے جس کے بعد جامعہ کی رینکنگ مقرر کی جاتی ہے۔
 

 

شیئر: