Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ملتان سلطانز نے اب تک صرف ایک ہی میچ جیتا ہے (فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہیں۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور قلندرز میں محمد نعیم کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹام کرن ڈیبیو کریں گے۔
ملتان سلطانز نے تین تبدیلیاں کرتے ہوئے عاکف جاوید، محمد حسنین اور شائے ہوپ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔
پی ایس ایل کے رواں ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے پانچ، پانچ میچز کھیل لیے ہیں۔
لاہور قلندرز نے پانچ میچز میں حصہ لے کر دو میچز جیتے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کا تیسرا نمبر ہے۔
ملتان سلطانز نے پانچ میچز میں صرف ایک ہی میچ جیتا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر وہ آخری نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم

فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، آصف علی، حارث رؤف، ٹام کرن اور آصف آفریدی لاہور قلندرز میں شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی ٹیم

 محمد رضوان (کپتان)، شائے ہوپ، یاسر خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، محمد حسنین، عاکف جاوید، عبید شاہ اور جوش لیٹل ملتان سلطانز کا حصہ ہیں۔

 

شیئر: