سعودی وزارت خارجہ نے جنوبی ایرانی شہر بندرعباس پر دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں پر ایران کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں سعودی عرب نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ بندر عباس میں ممکنہ طور پر کیمیائی مواد کے پھٹنے سے ہونے والے ایک بڑے دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ایرانی ریسکیو محکمے کے سربراہ بابک محمودی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر ہلاکتوں کے حوالے سے بیان جاری کیا۔
بندرگاہ پر دھماکہ ایسے وقت ہوا جب ایران اور امریکہ کے مذاکرات سنیچر کو عمان میں تہران کے تیزی سے آگے بڑھنے والے جوہری پروگرام پر بات چیت کے تیسرے دور کے لیے ملاقات کر رہے تھے۔
ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق یہ بندرگاہ عباس کے جنوب میں 23 کلومیٹر کے فاصلے پر آبنائے ہرمز میں واقع ہے جہاں سے دنیا کے تیل کا پانچوں حصہ گزرتا ہے۔