عادل الجبیر سے چینی ایلچی برائے مشرق وسطی اور سویڈش وفد کی ملاقات
عادل الجبیر سے چینی ایلچی برائے مشرق وسطی اور سویڈش وفد کی ملاقات
اتوار 27 اپریل 2025 18:03
دوطرفہ تعلقات اور انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں مشرق وسطی کے لیے چین کے ایلچی کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں سعودی عرب میں سویڈن کی سفیر بھی موجود تھیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
علاوہ ازیں عادل الجبیر نے سویڈش ڈائیلاگ انسٹی ٹیوٹ برائے مشرق وسطی، شمالی افریقہ کی ڈائریکٹر این میری اور ان کے وفد کاخیرمقدم کیا۔
ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر درپیش ایشوز اور امور پر مملکت کے موقف کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سعودی عرب میں سویڈن کی سفیر پیٹرا مینندرا بھی موجود تھیں۔