حج سیزن 2025 کا باقاعدہ آغاز یکم ذی القعدہ سے ہو گیا۔عازمین حج کے پہلے قافلے نے مسجد الحرام میں عمرہ ادا کیا جبکہ مدینہ منورہ آنے والے عازمین نے مسجد نبوی میں حاضری دی۔
اس سال سعودی حکومت کی جانب سے یکم ذی القعدہ بمطابق 29 اپریل سے ہی ’ پرمٹ‘ کے بغیر مکہ مکرمہ جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
مزید پڑھیں
-
مکہ میں عازمین حج کی رہائشی عمارتوں کےلیے 3 ہزار سے زیادہ پرمٹNode ID: 888995
عازمین حج کی آمد کے موقع پر مسجد الحرام میں بہت کم تعداد میں عازمین نے انتہائی آرام و سکون سے عمرہ ادا کیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے ’مکہ پرمٹ‘ کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ شہر مقدس کی حدود میں واقع چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی اہلکار مکہ پرمٹ‘ کے بغیرکسی کو جانے نہیں دیتے۔
مکہ پرمٹ کا مقصد بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ آرام سے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت مسجد الحرام میں گزار سکیں اورشہر میں ازدحام بھی نہ ہو۔
سعودی وزارت داخلہ نے بیرون ممالک سے عمرہ ویزے پر آنے والوں کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ وہ 29 اپریل 2025 تک اپنے ملکوں کو روانہ ہوجائیں ۔
علاوہ ازیں مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں اور ٹورآپریٹرز کو بھی ہدایات دی گئی تھی کہ حج ویزے یا حج پرمٹ کے بغیر کسی کو ہوٹلوں میں قیام کی اجازت نہ دیں۔