Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ پر عازمین حج کی پہلی پرواز، سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے خیرمقدم کیا

حج پروازیں ذی الحجہ کے آغاز تک جاری رہیں گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز صالح الجاسر نے منگل کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر عازمین حج کے پہلے گروپ کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطبق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے 396 عازمین کو لے کر پہلی پرواز جدہ ایئرپورٹ پہنچی ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا عازمین کی خدمت کے لیے چھ ایئرپورٹس مختص کیے گے ہیں جن میں جدہ، مدینہ منورہ،ینبع، طائفٹ، ریاض اور دمام انٹرنیشنل ایئر پورٹ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا حج پروازیں ذی الحجہ کے آغاز تک جاری رہیں گی۔
بنگلہ دیشن سے آنے والی پرواز میں 414 عازمین حج جدہ ایئرپورٹ پہنچے جہاں مملکت میں بنگلہ دیش کے سفیر ایم دلاور حسین اور دیگر حکام نے خیرمقدم کیا۔
بنگلہ دیشی سفیر نے عازمین حج کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ بنگلہ دیشی سفارتخانہ، قونصلیٹ اور حج مشن ضرورت پڑنے پر ان کی مدد کےلیے ہمہ وقت تیار ہے۔

بنگلہ دیشن سے آنے والی پرواز میں 414 عازمین حج جدہ ایئرپورٹ پہنچے (فوٹو: ایس پی اے)

عامزین حج نے پرتپا ک خیرمقدم اور موثر انتظمات پر اظہار تشکر کیا۔ رواں سال بنگلہ دیش نے 87 ہزار 100 افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔
ملائیشیا سے عازمین کا پہلا گروپ کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ پہنچ گیا۔
مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر افغانستان سے آنے والے عازمین حج کی پہلی پرواز کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔
انڈین عازمین کا پہلا گروپ بھی مدینہ منورہ پہنچا ہے۔ حیدرآباد سے آنے والے 262 عازمین کا حکام نے پھولوں اور تحائف سے خیرمقدم کیا۔

 

 

۔

 

شیئر: