Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مکہ پرمٹ کی پابندی‘ مسجد الحرام میں عازمین حج آسانی سے طواف کر رہے ہیں

وزٹ ویزوں کے علاوہ رہائشیوں کےلیے مکہ پرمٹ کی پابندی لگائی ہے۔( فوٹو: سبق)
حج سیزن 2025 کا آغاز ہوتے ہی عمرہ زائرین پر عائد کی جانے والی پابندی سے مسجد الحرام میں عازمین حج کو سہولت ملی ہے۔
سیزن کے ابتدائی ایام میں آنے والے عازمین انتہائی آرام سے طواف کعبہ کرنے کی سہولت میسر ہے۔
مطاف جو عام دنوں میں لاکھوں فرزندان اسلام سے بھرا ہوتا تھا اب مکمل طور پر خالی دکھائی دے رہا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے اس سال عمرہ زائرین اور وزٹ ویزوں کے علاوہ دیگر شہروں میں رہنے والوں کےلیے مکہ پرمٹ کی پابندی لگائی ہے۔
 شہر مقدس میں حج سیزن کے ابتدائی ایام میں ازدحام  نہیں ہے۔ عازمین کو مکمل آرام و اطمینان سے طواف کعبہ اور سعی کرنے کا موقع مل رہا ہے۔
اس حوالے سے سکیورٹی ادارے کا کہنا ہے قانون شکنی کرنے والوں سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو مقررہ سزاوں کا سامنا کرنا ہوگا۔
خیال رہے اس سال حج سیزن کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل ہی ’مکہ پرمٹ‘ کے نظام پرعمل درآمد شروع کردیا گیا جس کی وجہ سے وہ افراد جن کے اقامے مکہ شہر سے جاری نہیں ہوئے ان پر 23 اپریل 2025 سے مکہ جانے کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔  

 

شیئر: